کراچی ،مقامی اخبار کے دفتر میں آتشزدگی چیف ایڈیٹر کا کمرہ جل کر خاکستر

پیر 17 جولائی 2017 16:26

کراچی ،مقامی اخبار کے دفتر میں آتشزدگی چیف ایڈیٹر کا کمرہ جل کر خاکستر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مقامی اخبار کی عمارت میں آتشزدگی ایڈیٹر کا روم جل کر خاکستر ہوگیا۔ فایر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر عمارت کو جلنے سے بچالیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ عارف جئے جااسٹریٹ پر واقع روزنامہ فرض کی عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی آگ نے چیف ایڈیٹر مختار عاقل کے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کو جلنے سے بچالیا آتشزدگی کے باعث ٹی وی ایئرکنڈیشنر کمپیوٹر دیگر الیکٹرانکس کا سامان اور فرنیچر جل گیا فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

متعلقہ عنوان :