ینگ ڈاکٹرز کی سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر سے استعفیٰ کا مطالبہ ،

پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

پیر 17 جولائی 2017 16:36

ینگ ڈاکٹرز کی سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر سے استعفیٰ کا مطالبہ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ینگ ڈاکٹرز نے سیکرٹری اسپیشلائزڈہیلتھ کیئر نجم شاہ سے استعفیٰ مانگتے ہوئے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا‘26جولائی کو احتجاجی لانگ مارچ کر یں گے ۔ سوموار کے روز لاہور جنرل ہسپتال میں ہونے والی پریس بریفنگ میں صدرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹرمعروف وینس نے کہا کہ اب ہمارامطالبہ وزیراعلی پنجاب سے ہے ہم بیوروکریسی سے مایوس ہو چکے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہرڈی ایچ کیولیول مخصوص شعبہ جاتات بنائے جائے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سپیشلائزڈ ڈاکٹرز کا فقدان ہے جس کو پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے مگر احتجاج کرنیوالے ینگ ڈاکٹرزکونشانہ بنایاجارہاہے ہم پرایف آئی آردرج کروائی گئی سی ایم سے د رخواست ہے ینگ ڈاکٹرزکامستقبل تباہ ہونے سے بچایاجائے ‘ساہیوال واقعہ کاایک بارپھرذکرکرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے متعلقہ افراد کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا‘ سی ایم پنجاب میاں شہباز شریف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سیکیورٹی پر زیرو ٹولرنس کے احکامات جاری کریں۔

(جاری ہے)

مطالبات منظور نا ہونے پروائیڈی اے نی26جولائی سیلاہورسمیت پنجاب میں مظاہروں کااعلان کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ بند کئے بغیرلانگ مارچ کی صورت میں مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :