موصل کی آزادی داعش کے خاتمے کی شروعات ہے،حیدر العبادی

پیر 17 جولائی 2017 16:43

موصل کی آزادی داعش کے خاتمے کی شروعات ہے،حیدر العبادی
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کو داعش کے خاتمے کی شروعات سے تعبیرکیا ہے۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق عراقی وزیراعظم نے مشرق وسطی اور افریقہ کے امور بارے برطانیہ کے خصوصی ایلچی السٹر برٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ عراقی افواج نے عوام کی مدد سے موصل اور دیگر علاقے آزاد کرائے اورکامیابی سے داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کی یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے تمام مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔مشرق وسطی اور افریقہ کے امور بارے برطانیہ کے خصوصی ایلچی نے بھی عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیراعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :