ْپاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی کے سسر انتقال کرگئے

پیر 17 جولائی 2017 17:01

ْپاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی کے سسر سابق ایمبیسڈر میجر (ر) ملک حامد علی نون انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ پولو گرائونڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود سید اقبال حسین، ذاکر خان، پی جے میر، مجاہد حمید، حیات ملک، عارف نذیر بٹ، کیپٹن گولڈن ایگلز محمد سلمان خان، کیپٹن ترک پلاسٹ حماد مقبول، مینجر عامر کیبلز کرکٹ ٹیم ارشد محمود، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، سرکاری وسول افسران اور اہلخانہ کے لوگوں نے شرکت کی، دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :