پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشروبات میں استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کر دی

پیر 17 جولائی 2017 18:29

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشروبات میں استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی بوتلوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشروبات میں استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشروبات کی پیکنگ میں استعمال ہونے والی پلاسٹک بوتلوں میں پھنول کیمیکل شامل ہو جاتا ہے جو کینسر کا باعث بنتا ہے اور ان بوتلوں کی ری فلنگ سے پھنول کیمیکل مشروبات میں مکس ہو کر انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچا سکتاہے نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی نوٹیفکیشن میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ان خالی بوتلوں میں سراخ کرکے ان کو رکھا جائے اور ان بوتلوں کی ری سائیکلنگ کیلئے متعلقہ صنعت میں بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :