مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم کے بھائی ارباب لطف الرحمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی پیر 17 جولائی 2017 18:44

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم کے بھائی ارباب لطف الرحمان ..
تھر پارکر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم کے بھائی ارباب لطف الرحمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کی سیاست میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ارباب غلام رحیم کے بھائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ ارباب غلام رحیم کے بھائی ارباب لطف الرحمان نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان بھی کر دیا ہے۔