گورنر بلوچستان کا حیات آباد بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 17 جولائی 2017 20:52

گورنر بلوچستان کا حیات آباد بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پشاورکے علاقے حیات آباد میں ہونے والے بم دھماکے میںسیکورٹی اہلکاروں کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ انہوںنے غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :