چوری پکڑی گئی ہے اور اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ،ْمولابخش چانڈیو

تاریخ بنانا مسلم لیگ (ن)کا مقدر نہیں ہے ،ْنجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 22:10

چوری پکڑی گئی ہے اور اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ،ْمولابخش چانڈیو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے اور اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ،ْ تاریخ بنانا مسلم لیگ (ن)کا مقدر نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات چیت کریت ہوئے انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری کو عدالتوں نے آزاد کیا ہے انہوںنے جیلیں کاٹی ہیں پرویز مشرف سے معافی مانگ کے نہیں گئے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف سے این آر او کو ہم نے کار نامہ نہیں سمجھا ۔انہوںنے کہاکہ تاریخ بنانا مسلم لیگ (ن)کا مقدر نہیں انہوںنے کہاکہ چوری پکڑی گئی ہے اب کہتے ہیں نہیں مانیں گے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی کو دو تین دن بعد ہی گالیاں دی جانے لگیں ۔