اٹک، قوم وزیر اعظم نواز شر یف کے ساتھ کھڑی ہے،شیخ آفتا ب احمد

وزیر اعظم ملک کو خوشحال ملک بنا رہے ہیں مخالفین قوتو ں نے سازشوں کے جال بچھادیئے ہیں،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور

پیر 17 جولائی 2017 22:39

اٹک، قوم وزیر اعظم نواز شر یف کے ساتھ کھڑی ہے،شیخ آفتا ب احمد
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)پاکستانی قوم وزیر اعظم نواز شر یف کے ساتھ کھڑی ہے وزیر اعظم نواز شر یف ملک کو خوشحال ملک بنا رہے ہیں مخالفین قوتو ں نے سازشوں کے جا ل بچھادیئے ہیں عمران خان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے مسلم لیگ (ق)پی پی کی حکومتیں پندرہ سال اقتدار میں رہیں کوئی بھی پر وجیکٹ نہیں لگایا نوزا شر یف جب بھی اقتدار میں آئے انقلابی کام کیے موٹروے ، میٹر وبس ،غازی بروٹھ منصوبے مکمل کیے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا اب ملک کو سی پیک منصوبہ دے رہیں جس وجہ مخالفین قوتیں ان کے خلاف سازشیں کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتا ب احمد نے ڈھوک جوندہ میں سوئی گیس فراہی کی تقریر سے خطا ب کرتے ہوئے کیا تقریب سے چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمو د شیخ نے بھی خطا ب کیا وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے اورملک کے اندر جاری بڑے پروجیکٹ کو روکنے کیلئے 12اکتوبر1999ء کی طرح کی سازش ہورہی ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا ایک ہی قصور ہے کہ انھوں نے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے بڑے منصوبے شروع کر دئیے ہیںاور بعض طاقتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کریں ان حالات میں قوم کو جاگنا ہوگا اور اپنے قائد کا ساتھ دینا ہوگاوفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سارا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ یہ منصوبہ ناکام ہو جائے گوادر منصوبے کی کامیابی کے بعد پاکستان کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ہم اربوں ڈالرکمائیں گے دونوں بھائیوں میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنی جوانیاں اس ملک اور قوم کے وقف کردی ہیں پاکستانی قوم کی بہتری کیلئے منصوبے بنائے ہیں نواز شریف نے موٹر وے بنائی بجلی کے نئے منصوبے بنائے جن میں سے بہت کا افتتاح ہوچکا ہے جبکہ شہباز شریف نے میٹرو بنائی اور پنجاب کے اندر دیگر منصوبے اہم منصوبے شروع کئے الزام لگانے والے بتائیں کہ ایک پائی کی بھی کرپشن ہوئی ہے محض الزام لگا کر بدنام نہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ اٹک کو اسلام آباد کے برابر لانے کی کوشش جاری ہے زرعی یونیورسٹی کا قیام میں عمل میں آچکا ہے جبکہ میڈیکل کالج کی منظوری شروع ہوچکی ہے جس پر جلد کام شروع ہوجائے گاانھوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو جال بچھایا جارہا ہے ڈھوک جوندہ،اکھوڑی،بوٹا،ہمک ، بریار ، ناوہ ،سوئی گیس فراہم کی جارہی ہے تمام منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے ۔