Live Updates

عوام سی پیک اور ملکی ترقی کے دشمنوں کا راستہ روکیں گے

20کروڑ عوام کا فیصلہ ایک شخص کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے ، پارلیمنٹ تمام ملکی اداروں سے برتر ادارہ ہے ، آئندہ الیکشن میں عمران خان کی راولپنڈی سے ضمانت ضبط ہوجائے گی مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کا یو سی چیئرمینز اور ورکرز سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 22:39

عوام سی پیک اور ملکی ترقی کے دشمنوں کا راستہ روکیں گے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عوام سی پیک اور ملکی ترقی کے دشمنوں کا راستہ روکیں گے ، 20کروڑ عوام کا فیصلہ ایک شخص کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے ، پارلیمنٹ تمام ملکی اداروں سے برتر ادارہ ہے ، آئندہ الیکشن میں عمران خان کی راولپنڈی سے ضمانت ضبط ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو کیپٹن (ر) صفدر نے یو سی چیئرمینز اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تقدیر سے کھیلنے والے محمد نوازشریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے ہر ضمنی انتخاب میں ان کو شکست دی ، عوام ان کو اچھی طرح جان چکے ہیں ، آنے والا وقت بھی مسلم لیگ (ن) کا ہی ہے ۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام دھوکہ دہی پر عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ، عوام سی پیک اور ملکی ترقی کے دشمنوں راستہ روکیں گے ، 20کروڑ عوام کا فیصلہ ایک شخص کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے ،پارلیمنٹ تمام ملکی اداروں سے برتر ادارہ ہے آئندہ الیکشن میں عمران خان کی راولپنڈی سے ضمانت ضبط ہو جائے گی ، جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام 2018میں نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیں گے ، چندے اور خیرات کھانے والے ہم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ۔
عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات