لاہور دھماکا- وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس موخرکردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 11:05

لاہور دھماکا- وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس موخرکردی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) لاہور دھماکے کی وجہ سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس موخرکردی ہے-وہ پریس کانفرنس کے لیے پنجاب ہاﺅس پہنچے تو انہیں لاہور میں دھماکے کی اطلاع ملی انہوں نے کہا کہ میں مناسب نہیں سمجھتا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہو اور ملک کا وزیر داخلہ سیاسی معاملات پر اپنی پریس کانفرنس کررہا ہو-انہوں نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس ملتوی نہیں بلکہ موخرکررہا ہوں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر وہ پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں -انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس بہت اہم تھی -انہوں نے اپیل کی کہ ان کی پریس کانفرنس کا انتظار کیا جائے اور قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے-اپنی پریس کانفرنس کے دوران لاہور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے میں بد قسمتی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دھماکے میں ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

واقعے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں دھماکے کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہوں، بظاہر اس مقام پر ایل ڈی اے کا تعمیراتی کام جاری تھا اور متاثرہ پولیس اہلکار یہاں سیکورٹی پر موجود تھے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ واقعے میں اب تک 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔