جج آپریشن کا آغاز‘پہلی فلائٹ 328عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 11:14

جج آپریشن کا آغاز‘پہلی فلائٹ 328عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء) سرکاری حج سکیم کے تحت آج سے پروازوں کا آغاز ہوگیا۔پہلی حج پرواز 328 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو الوداع کیا۔اس موقع پر خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کے لیے سفر کو پر آسائش بنا رہے ہیں۔

عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں اور وہ نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔عازمین سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

(جاری ہے)

عازمین حج اپنے مثبت طرز عمل اور بہترین نظم و ضبط سے ملکی وقارمیں اضافہ کریں۔دوسری جانب آج ملک کے مختلف شہروں سے 8پروازیں 1954عازمین حج کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونگی۔ کراچی سے عازمین حج کی پہلی پرواز کو پیر امین الحسنات شاہ رخصت کریں گے۔

لاہور سے پہلی پرواز کو سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے جبکہ پشاور سے عازمین حج کی پہلی پرواز کو گورنر خیبر پختو نخوا اقبال ظفر جھگڑانے روانہ کیا۔واضح رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26اگست تک جاری رہیں گے۔ اس دوران 426پروازوں سے ایک لاکھ 7525عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :