پنجاب حکومت کا فیروزپورروڈ دھماکے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ فسران پرجے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 جولائی 2017 16:06

پنجاب حکومت کا فیروزپورروڈ دھماکے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ فسران پرجے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2017ء ) : پنجاب حکومت نے فیروز پور روڈ دھماکے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلیٰ سکیورٹی افسران کی نگرانی میں لاہور خود کش دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی میں ایڈیشنل سیکرٹر ی داخلہ، سی ٹی ڈی اہلکار ، پولیس اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے صوبائی دارلحکومت میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی کے قریب خود کش دھماکے میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :