وزارت عظمی کے بعد نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 اگست 2017 12:47

وزارت عظمی کے بعد نوازشریف پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھوبیٹھے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اگست۔2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کردی ، فہرست میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام مسلم لیگ( ن) کی صدارت سے خارج کردیا گیا ہے۔پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نوازشریف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت کسی سیاسی جماعت کا عہدہ بھی نہیں رکھ سکتے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کو خط لکھا تھا جس میں پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج ملک کی 345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کانمبر 215 ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست میں مسلم لیگ ن کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیتے ہوئے نوازشریف کا نام بطور صدر خارج کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :