راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ ،13افراد جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 10:40

راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ ،13افراد جاں بحق
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12ستمبر 2017ء):راولپنڈی میں وین ٹرالر تصادم میں 13افراد جاں بحق اور 6افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وین جھنگ سے براستہ موتر وے راولپنڈی آرہی تھی کہ چکری انٹر چینج کے قریب ٹرالر اور وین میں تصادم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تصادم کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ کے باعث13افراد جھلس کے جاں بحق ہو گئے جبکہ 6افراد شدید زخمی ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کی تا حال شناخت نہیں کی جا سکی ۔فائر برگیڈ نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔آگ بجھنے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔