نواز شریف اور شہباز شریف مل کر چودھری نثار کو بے وقوف بنا رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 ستمبر 2017 10:45

نواز شریف اور شہباز شریف مل کر چودھری نثار کو بے وقوف بنا رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ ہم لاہور میں مجیب الرحمان شامی کے گھر پر کھانے کے لیے موجود تھے جب لیاقت بلوچ نے ایک لطیفہ سنایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کیسے لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور کیسے ان کو گولیاں کھلاتے رہتے ہیں ۔کیونکہ یہ دونوں بھائی گولیاں دینے کے ماہر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چودھری نثار کی سیاست کو بھی ان دونوں نے مل کر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ یہ جو راجپوت کی تلوار بار بار نکل آتی ہے اس کو ایک ہی بار میان میں ڈال دیا جائے ۔ آخر میں یہی ہونا ہے کہ شہباز شریف چودھری نثار کو کہیں گے کہ یار بڑے بھائی نہیں مان رہے میں کیا کروں لیکن اگر شہباز شریف کو پارٹی کا صدر نہیں بنایا گیا تو وہ بھی کہیں گے کہ میرے ساتھ چودھری نثار علی خان ہیں ، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ ہوتا کیا ہے ۔ رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: