وینزویلا، فوجی اہلکاروں سے جھڑپ میں جرائم پیشہ گروہ کے 11 ارکان ہلاک

منگل 12 ستمبر 2017 11:20

وینزویلا، فوجی اہلکاروں سے جھڑپ میں جرائم پیشہ گروہ کے 11 ارکان ہلاک
کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وینزویلا کے جنوب مشرقی قصبے ٹومے ریمو میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں جرائم پیشہ گروہ کے 11 ارکان مارے گئے جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکاروں کی ایک پٹرولنگ پارٹی کو علاقے میں کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ فوجی اہلکار ان سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچے تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی۔ حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :