نوجوان جوڑے کوغیرت کے نام پر بجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 11:10

نوجوان جوڑے کوغیرت کے نام پر بجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کر دیا گیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):کراچی میں جرگے کا غیرت کے نام پر نو جوان جوڑے کوسزا دینے کا بھدا فیصلہ،لڑکا اور لڑکی کو بجلی کے جھٹکے لگا کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں 15سالہ لڑکی ،17سالہ لڑکے ساتھ بھاگ گئی ۔بعد ازاں لڑکی اور لڑکے کے اہلخانہ نے دونوں کو ڈھونڈ کر جرگے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

جرگے نے فیصلہ کیا کہ لڑکا لڑکے دونوں برادری کےلیے بے عزتی کا سبب بنے ہیں لہٰذا دونوں کو سزا کے طور پر قتل کر دیا جائے۔جس کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی کو چارپائی پر باندھ کر بجلی کے جھٹکے دئیے گئے ۔بجلی کے جھٹکوں کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کروائی کرتے ہوئے لڑکا کے والد اور لڑکی کے والد سمیت جرگے کے تیس ارکان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔