ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھٹو کو پھانسی دئے جانے کی اصل وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 ستمبر 2017 11:11

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھٹو کو پھانسی دئے جانے کی اصل وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ضیاء الحق نے جب مارشل لگا یا تو غالباً ان کا ارادہ نہیں تھا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی لگائیں۔

(جاری ہے)

لیکن جب بھٹو نے ملک بھر میں جلوس وغیرہ نکالا تو انہوں نے مری میں ایک جگہ بیٹھ کر کہا کہ الیکشن ہونے دو پھر میں ضیاء الحق کی مونچھوں کے تسمے بناﺅں گا۔

جب یہ بات ضیاء الحق تک پہنچی تو انہوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور پھر یہ جملہ ایک تاریخ کا جملہ بن گیا۔ ضیاء الحق کو کسی نے کہا کہ سر یہ تو ایک قبر ہے اور مردے دو ہیں اور تب سے ہی یہ بات چلی آ رہی ہے کہ قبر ایک اور مردے دو۔ اس بات کے بعد ضیاء الحق نے بھٹو کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :