سعودی عرب میں داعش کا وزارت دفاع پر حملہ کرنے کا پلان کرنے والے دو افراد گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 12 ستمبر 2017 11:15

سعودی عرب میں داعش کا وزارت دفاع پر حملہ کرنے کا پلان کرنے والے دو افراد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2017ء) مقامی میڈیا سے بات سعودی وزارت نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزارت دفاع پر داعش کے خودکش حملے کے پلان کا ناکام بنا دیا ہے اور انکے جاسوسوں کا ایک دائرہ بھی توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس حملے کی پلاننگ کرنے والے 2 یمینی باشندوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان سے تحقیقات کے نتیجے میں حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاض پولیس نے دو عرب باشندوں کو بھی گرفتار کیا ہے جو کہ ضروری معلومات کی جاسوسی کر رہے تھے اور ریاست دشمن عناصر تک پہنچا رہے تھے۔