شمالی کوریا کے بحران کے حوالے سے جرمن چانسلرروسی صدر سے رابطہ کریں گی

منگل 12 ستمبر 2017 11:24

شمالی کوریا کے بحران کے حوالے سے جرمن چانسلرروسی صدر سے رابطہ کریں ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل شمالی کوریا کے بحران پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک راطبطہ کریںگی۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق میرکل کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ اس معاملے پر جرمن چانسلر متعدد عالمی رہنماؤں سے مشاورت کرچکی ہیں جن میں امریکی اور فرانسیسی صدور بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جلد صدر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کریں گی جس میں شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔انہوں نے واضح کیا کہ جرمنی کی حکومت شمالی کوریائی بحران کے حل کی خاطر صرف پرامن راستوں کی حمایت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :