وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام کا سینئر صحافی الیاس شاہد سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے نیوز ایڈیٹر الیاس شاہد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

منگل کومرحومہ کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت دے۔

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں