کراچی پولیس کے کارنامے ، شہری کی زمین پر قبضہ کر تھانہ بنا دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 11:26

کراچی پولیس کے کارنامے ، شہری کی زمین پر قبضہ کر تھانہ بنا دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):کراچی پولیس نے شہری حق نواز کی زمین پر قبضہ کر کے تھانہ بہادر آباد بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون سے کھلواڑ کر دیا۔ کراچی پولیس نے شہری حق نواز کی زمین پر قبضہ کر لیا اور بعد ازاں قبضے کی زمین پر تھانہ بہادر آباد بنا دیا گیا۔شہری اس ظلم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ چلا گیا ۔

(جاری ہے)

شہری حق نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے میری تین سو مربع گز لیز کی زمین پر قبضہ کر اس پر تھانہ تعمیر کر لیا ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو طلب کر لیا ۔ ایس ایس پی ایسٹ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو فوری حاضر ہونے کا حکم دے دیا ۔ایس ایس پی ایسٹ کی عدم حاضری پر پولیس کا کہنا تھا کہ وہ طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہو سکے۔