صومالیہ میں الشباب کاخودکش حملہ، 24فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

جنگجووں کا کینیا کی سرحد سے متصل گاوں بلد ھاوی پردھاوا، قبضے کی کوشش ناکام بنادی،صومالی فوج

منگل 12 ستمبر 2017 11:39

صومالیہ میں الشباب کاخودکش حملہ، 24فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) صومالیہ میں القاعدہ سے وابستہ تحریک الشباب کا فوجی ٹھکانے پر خونی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم چوبیس فوجی مار نے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الشباب شدت پسند تحریک کے ایک ترجمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے جنگجووں نے کینیا کی سرحد سے متصل گاوں بلد ھاوی پر قبضہ کرنے کے غرض سے وہاں پر موجود فوجی چوکی پر خود کش حملہ کیا اور اسے تباہ کردیا۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں صومالی فوج کے کم وبیش چوبیس فوجی بھی مارے گئے، جبکہ گاوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ تاہم اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :