سوناکشی سنہا کی بیٹیوں کے عالمی دن پر بنائی جانے والی فلم کی عکسبندی شروع

منگل 12 ستمبر 2017 11:56

سوناکشی سنہا کی بیٹیوں کے عالمی دن پر بنائی جانے والی فلم کی عکسبندی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بیٹیوں کے عالمی دن پر بنائی جانے والی مختصر فلم کی عکسبندی کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا آج بیٹیوں کے عالمی دن پر بنائی جانے والی مختصر فلم کی عکسبندی کا آغاز کریں گی ۔فلم میں وہ ایک بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ والدین اپنی بیٹی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے کس طرح محنت کرتے ہیں ۔فلم میںبیٹی کی کامیابی پر والدین کے فخر کو بھی دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی موضوع پر عامر خان نے فلم بنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :