بھارت چاہ بہار پورٹ کو جلد ازجلد مکمل کرے، افغانستان کا مطالبہ
پورٹ پر تعمیراتی کام تیز اور ہفتوں میں چاہ بہار کے ذریعے گندم کی منتقلی شروع کردی جائے گی،سشما سوراج کی یقین دہانی
منگل 12 ستمبر 2017 11:57
(جاری ہے)
امریکی ٹی وی کے مطابق بھارت کی خارجہ امور کی وزیر سشما سوراج نے افغانستان کے اس مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پورٹ پر تعمیراتی کام تیز کیا جائے گا اور ہفتوں میں افغانستان کو چاہ بہار کے ذریعے گندم کی منتقلی شروع کردی جائے گی۔
بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے بھارت سے جون میں دونوں ممالک کے درمیان متعارف کرائی گئی ایئر فریٹ کوریڈور میں توسیع کرنے کے لیے بھی کہا، جس کا مقصد انڈین مارکیٹس میں افغان اشیاء کی جلد منتقلی ہے۔سشما سوراج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت اور افغانستان نے ’نئی تعمیراتی شراکت‘ کو مشترکہ طور پر منظور کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 100 نئے تعمیراتی منصوبوں پر فوری طور پر مشترکہ عمل درآمد کیا جائے گا۔سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت، کابل کو صاف پانی کی فراہمی، وطن واپس لوٹنے والے مہاجرین کے لیے سستے مکانات، چاریکار شہر کے لیے صاف پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک اور مزار شریف میں ایک پولی کلینک کے قیام کے منصوبوں میں مدد فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ بھارت افغانستان میں انسانی صلاحتیں بڑھانے اور مہارت، خاص طور پر تعلیم، صحت، زراعت، توانائی، انتظامیہ اور وسائل سے متعلق بھی افغانستان کو مدد فراہم کرے گا۔اس موقع پر افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنی سیکیورٹی اور دفاع کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.