مسلمانوں پر ظلم کرنے والے بدھا کی تعلیمات یاد رکھیں، دلائی لاما

میانمار فوج جس طرح ظلم کررہی ہے ایسے میں بدھا کی مددمسلمانوں کو ہی ملے گی،گفتگو

منگل 12 ستمبر 2017 11:57

مسلمانوں پر ظلم کرنے والے بدھا کی تعلیمات یاد رکھیں، دلائی لاما
ڈیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) تبت کے جلاوطن روحانی پیشو ا دلائی لاما نے روہنگیا مسلمانوں پر میانمار فوجی جنتا اور بدھ انتہاپسندوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ گوتم بدھ کے پجاری بدھا کی تعلیمات نہ بھولیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈیری میں گفتگو کرتے ہوئے دلائی لاما نے میانمار کی صورتحال پر دوٹوک موقف اختیار کیااور کہاکہ گوتم بدھ اگر آج ہوتے تو مظلوم مسلمانوں کی مدد کرتے۔

انہوں نے میانمار کی حکومت ،فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے حملوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان جس طرح کے مظالم بھگت رہے ہیںایسے حالات میں بدھا کی مدد مسلمانوں کو ہی ملے گی ۔دلائی لاما نے یہ بھی کہا کہ بدھ اکثریتی ملک میں یہ صورتحال اس کا مجھیگہرا دکھ پہنچا ہے ،آنگ سان سوچی میانمار کے اس بحران کا پرامن حل نکالے۔

متعلقہ عنوان :