فلوریڈا نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کوکم شرح سود سے قرضے فراہم کیے جائیں گے

منگل 12 ستمبر 2017 11:58

فلوریڈا نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کوکم شرح سود سے قرضے فراہم ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارما طوفان میں جانی نقصان اور وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں ہونے والی ریاست فلوریڈا کو آفت زدہ علاقہ اعلان کرتے ہوئے علاقے کو وفاقی امداد فراہم کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق بلا انشورنس کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے متاثرین کو مکانات کی مرمت اور عارضی رہائش گاہوں کی تیاری کے لیے کم شرح سود سے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔