شام اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی پروگرام پر تعاون ممکن ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

منگل 12 ستمبر 2017 11:58

شام اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی پروگرام پر تعاون ممکن ہو سکتا ہے، ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ کی8 رکنی وفد نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحے اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تعاون سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں جن کا مشاہدہ جاری ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک وفد نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کیلیے شامی حکومت تعاون کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیانگ ینگ حکومت کے خلاف پابندیوں کے نفاذ پر غورکرنے کے لیے تشکیل 8 رکنی اس وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا اور شام کے درمیان ممنوعہ کیمیائی اسلحے اور بلاسٹک میزائلوں کی تیاری کے سلسلے میں تعاون سے متعلق خبریں موصول ہوئی ہیں جن کا مشاہدہ جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بحری راستے کے ذریعے شمالی کوریا اور شام کے درمیا ن بعض دفاعی ساز و سامان کی آمدو رفت روک دی گئی ہے جو کہ شمالی کوریا کی ایک کمپنی کے توسط سے جاری تھی۔

متعلقہ عنوان :