دس سالہ بچی دماغ کے آپریشن کے دوران موبائل فون پرگیم کھیلتی رہی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 11:52

دس سالہ بچی دماغ کے آپریشن کے دوران موبائل فون پرگیم کھیلتی رہی
چنائے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):بھارتی شہر چنائے میں برین ٹیومر کی مریضہ بچی آپریشن کے دوران موبائل فون پر گیم کھیلتی رہی۔تٖفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائے میں ڈاکٹر دس سالہ بچی کے دماغ کا آپریشن کر کے ٹیومر نکالنے میں مصروف تھے جبکہ بچی اس دوران مسلسل موبائل فون پر گیم کھیلتی رہی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آپریشن کے انچارج ڈاکٹر روپیش کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حسا س آپریشن میں اگر غلطی سے کسی غلط شریان کو چھو بھی لیا جائے تو مریض فالج کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے بچی کو ہوش میں رکھ کر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔