لاہور سے خود کش حملہ آور گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 ستمبر 2017 11:57

لاہور سے خود کش حملہ آور گرفتار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12ستمبر 2017ء):حساس ادارے کے اہلکاروں نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر خود کش حملہ آور گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کے سبب پورے لاہور میں سیکیورٹی اپنے عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حساس ادارے ہر حوالے سے چوکس ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے نجی ہوٹل سے چھاپہ مار کر ایک خود کش حملہ آور گرفتار کر لیا۔