سپرسمندری طوفان تالم جمعرات کو چینی ساحل سے ٹکرائے گا

طوفان کی رفتار 60میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جائیگی ، بارشیں اور اولے پڑیں گے چینی محکمہ موسمیات نے ان علاقوں کے شہریوں کیلئے بلیو الرٹ جاری کردیا

منگل 12 ستمبر 2017 12:02

سپرسمندری طوفان تالم  جمعرات کو چینی ساحل سے ٹکرائے گا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ سپرسمندری طوفان تالم چین کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا ،اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے بلیو الرٹ جاری کر دیا ہے ، سمندری طوفان تالم منگل کی صبح 5:00بجے ابھرنا شروع ہوا ہے اور اس خطے میں اس سال کا 18واں طوفان ہو گا ،ابھی تک یہ طوفان بحرالکاہل کے شمال مشرق میں تائیوان کی جیلن کائونٹی کے جنوب مشرق میں 1040کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ آندھی کی رفتار 33میٹر فی سیکنڈ بتائی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان شمال مغرب کی طرف زی جیانگ اور فوجیان صوبوں کے ساحل کی طرف 25سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھے گا۔انتباہ میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور اس آندھی کی رفتار 60میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ جائے گی،طوفان جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح کو زی جیانگ اور شمالی فوجیان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا اور اس کے بعد شمال مشرقی کی طرف مڑ جائے گا، منگل اور بدھ کو جنوب مشرقی چینی سمندروں خلیج تائیوان اور تائیوان کے مشرق کی طرف کے علاوہ جنوبی چینی سمندروں کے بعض حصوں میں طوفانی بارشیں اور اولے پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے فلپائن کے بعض علاقوں کو بھی خبردار کیا ہے جبکہ یہ طوفان بدھ کے روز جنوبی چینی سمندروں کے مشرق کی طرف لوٹ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :