ایٹمی سلامتی کیلئے چینی کوششیں قابل تعریف ہیں

چین نے ایٹمی سلامتی کی نگرانی کیلئے موثر ٹیم اور مفید اقدامات کئے ہیں چینی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے رپورٹ جاری کر دی

منگل 12 ستمبر 2017 12:02

ایٹمی سلامتی کیلئے چینی کوششیں قابل تعریف ہیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے ایٹمی سلامتی کیلئے کی گئی چینی کوششوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ چین نے اس سلسلے میں ایٹمی سکیورٹی کی عالمی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔توانائی ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین نے ایٹمی سلامتی کی نگرانی کیلئے ایک موثر ٹیم تشکیل دی ہے اور اس کیلئے مفید اقدامات کئے ہیں ، چین نے علاقائی اور عالمی ایٹمی سلامتی کے تعاون میں مدد دینے کیلئے فعال کردار ادا کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چین کی ایٹمی سلامتی کا جائزہ لینے کے بعد توانائی ایجنسی نے یہاں اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے ۔ توانائی ایجنسی نے چینی اقدامات کا جائزہ چین کی ایٹمی توانائی اتھارٹی کی درخواست پر لیا تھا ، دس روز تک چین کی ایٹمی سلامتی کاجائزہ لینے کی کارروائی گذشتہ روز مکمل ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

عالمی توانائی ایجنسی کے ایٹمی سلامتی برائے مواد اور سہولیات کے سربراہ محمد خالق نے کہا ہے کہ چین نے جس طرح عالمی توانائی ایجنسی کی مشاورتی خدمات پر عمل کیا ہے اور اس کی ایٹمی سکیورٹی کی رہنمائی میں انہیں استعمال کیا ہے ، وہ اندرون ملک اوربیرون ملک اس کے ایٹمی سلامتی کے ساتھ مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ چین نے اپنے ایٹمی سلامتی کے قوانین اور ضوابط کو بہتر بنایا ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی کے عمل کو تیز کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :