گوانگ زی میں 14ویں چین آسیان نمائش کا افتتاح

نمائش چار روز جاری رہیگی ، 2709کمپنیاں شرکت کررہی ہیں

منگل 12 ستمبر 2017 12:04

گوانگ زی  میں 14ویں چین آسیان نمائش کا افتتاح
نینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین کے جنوبی خود مختار ریجن گوانگ زی زوانگ میں14ویں چائنا آسیان نمائش شروع ہو گئی ہے ،نمائش میں چین آسیان ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ دیگر ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں اندازمیں پیش کیا جارہاہے، نمائش کا مقصد 21ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر علاقائی ، اقتصادی روابط کو سیاحت کے ذریعے مربوط کرنا ہے، چار روزہ نمائش میں 2709ادارے اور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 1.5فیصد زیادہ ہیں ، توقع ہے کہ 4ہزار عالمی خریداروں سمیت 10ہزار خریدار نمائش سے استفادہ کریں گے۔

(جاری ہے)

نمائش کے سیکرٹریٹ سے یانگ یان یان کا کہنا ہے کہ چین آسیان کاروباری اور سرمایہ کاری کانفرنس کا بھی گذشتہ روز افتتاح کیا گیا ہے جس میں 6600بوتھ بنائے گئے ہیں جو گذشتہ سال کی نسبت 800زیادہ ہیں،نمائش میں 36فورمز بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں صنعتی استعدادی تعاون ،ماحولیاتی تحفظ ، ثقافت ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت شامل ہیں ، آسیان ممالک چین کے تیسرے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں جبکہ چین ان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

متعلقہ عنوان :