چین نےجمہوریہ کوریا کیخلاف سلامتی کونسل قرارداد کی حمایت کردی

جمہوریہ کوریا نے ایٹمی تجربہ کر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے ، چین

منگل 12 ستمبر 2017 12:04

چین نےجمہوریہ کوریا کیخلاف سلامتی کونسل قرارداد کی حمایت کردی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین نے جمہوریہ کوریا کے ایٹمی تجربات کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کر دی ہے،اس قرارداد میں جمہوریہ کوریا کیخلاف ضروری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے گذشتہ روز کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ روز متفقہ طورپر جمہوریہ کوریا کیخلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کوریا کی طرف سے 3ستمبر کو کئے گئے ایٹمی تجربہ سلامتی کونسل کے سابقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، چین نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس قراداد کی حمایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :