افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے بغیر ممکن نہیں،

عدم اعتماد کی فضا ختم ہوگی تو عوامی خوشحالی کی بنیاد پڑے گی،افغانستان پاکستان کے خلاف بھارت کو اپنی سرزمین کو استعمال نہیں کرنے دیگا،پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے تعلقات کو مثبت نظر سے دیکھنا ہوگا،امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے افغانستان کے سفیر عمرزخیلوال کا پاکستان افغانستان ڈائیلاگ سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 12:28

افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمرزخیلوال نے کہا کہ افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی،پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے بغیر ممکن نہیں،عدم اعتماد کی فضا ختم ہوگی تو عوامی خوشحالی کی بنیاد پڑے گی،افغانستان پاکستان کے خلاف بھارت کو اپنی سرزمین کو استعمال نہیں کرنے دیگا،پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے تعلقات کو مثبت نظر سے دیکھنا ہوگا،امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں پاکستان افغانستان ڈائیلاگ دوسرے حصے میں خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر عمر زخیلوال نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ماحول تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہت سے مسائل ہیں۔ تعلقات کو مفاہمت کے ذریعے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں امن افغان امن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔افغان صورتحال کے باعث پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی فضا ختم ہوگی تو عوامی خوشحالی کی بنیاد پڑے گی۔ دونوں ممالک کے عوام بہترین دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کو ایک دوسرے کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہوگا۔یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان پاکستان کی خود مختاری کے خلاف کوئی کام نہیں کریگا۔ پاکستان کو افغانستان اور بھارت کے تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں افغانستان اپنی زمین بھارت کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیگا۔امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے۔ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرے اور افغانستان حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم طالبان کی افغانستان میں پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :