سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں ،سراج الحق

سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے امیر جماعت اسلامی کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 12 ستمبر 2017 12:28

سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں ،سراج الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سیاسی جماعتیں کرپٹ لیڈرز کو اپنی صفوں میں جگہ نہ دیں،سب کا احتساب چاہتے ہیں، عدلیہ میں بھی کرپشن کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ حکمران شاہی خاندان وہی فیصلہ قبول کریں گے جو انکے حق میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں، شریف فیملی کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔سراج الحق نے کہا ہم نے فیصلہ کرلیا ہے، چوکوں اور چوراہوں میں بھی کرپشن کیخلاف لڑیں گے، عدلیہ اور ایوانوں میں بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کرپٹ لیڈران کو اپنی جماعتوں میں جگہ نہ دیں۔