عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے، پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا بیان

منگل 12 ستمبر 2017 12:28

عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے، پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ورلڈ الیون کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کرکٹرز کی پاکستان آمد کھیل کے میدان میں ایک تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے ،پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آزادی کپ میں شرکت کے لئے آنے والے ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے عالمی کرکٹرز کی آمد سے پاکستان میں کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوجائیں گے، جو پاکستانی قوم کے لئے تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا دورہ ورلڈ الیون کی لاہور آمد سے پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی راہ ہموار ہوگی۔