اکشے کمار اور سیف علی خان ٹی وی شو میں بطور جج شرکت کریں گے

منگل 12 ستمبر 2017 12:32

اکشے کمار اور سیف علی خان ٹی وی شو میں بطور جج شرکت کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان نئے ٹی وی شو ’’دا گریٹ انڈین لافٹر چیلنج‘‘میں اکھٹے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق شو میں اکشے کمار جج جبکہ سیف علی خان بطور مہمان شرکت کریں گے ،شو میں دونوں اداکار فلم ’’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘ اور اپنی دیگر فلموں کے گانوں پر ڈانس کریں گے۔ دونوں اداکار شو کی عکسبندی جمعرات کو کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار فلم ’’ ٹشن ‘‘، ’’میں کھلاڑی تو اناڑی ‘‘، ’’آرزو‘‘، ’’قیمت‘‘، ’’تو چور میں سپاہی ‘‘ اور ’’یہ دل لگی‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔