اب ڈر گئی تو پوری زندگی اس ڈر کا سامنا کرتی رہوں گی، کنگنا رناوت

منگل 12 ستمبر 2017 12:32

اب ڈر گئی تو پوری زندگی اس ڈر کا سامنا کرتی رہوں گی، کنگنا رناوت
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ اگر اب وہ ڈر گئیں تو اپنی پوری زندگی اس ڈر کا سامنا کرتی رہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ زندگی کی حقیقتوں سے متعلق بات کرنے میں کیا برائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت نہیں ڈری تھی جب میں نے خودمختار بننے کے لئے گھر چھوڑا تھا تو اب میں کیوں ڈروں اور اگراب میں ڈر گئی تو اپنی پوری زندگی اس ڈر کا سامنا کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اب میں ایک میگا سٹار ہوں اور اپنے اچھے اور برے کے بارے میں اچھی طرح سے جانتی ہوں جو میرے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔