حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے، حافظ حفیظ الرحمن

منگل 12 ستمبر 2017 12:32

حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے، حافظ حفیظ الرحمن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے ڈی ایچ کیو سکردو اور ڈی ایچ کیو گلگت نئے ڈاکٹروں کے لئے ہائوس ٹیچنگ ہسپتال بنانے کیلئے بات چل رہی ہے بہت جلد پیشرفت ہوگی کالج آف فنزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کے سب آفس کے قیام سے ڈاکٹروں کو سہولیات ملیں گی انہوں نے کالج فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے گلگت سب آفس کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظفرالحق چوہدری اور جنرل سلمان کی دلچسپی کی بدولت ایک آفس سکردو میں کھولا جاچکا ہے اس آفس کے قیام کے بعد نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر رسائی حاصل ہوگی اور گلگت بلتستان سے جو طلبا سی پی ایس پی کی ٹریننگ کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے تھے ان کو آسانی ہوئی ہے وہ گلگت اور سکردو میں ہی ٹریننگ حاصل کریںگے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسرے صوبوں میں ہائوس جاب کررہے ہیں ان کے لئے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کی جائیں گی اور دیگر صوبوں سے بھی لوگ گلگت بلتستان میں ہائوس جاب کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ایم اے کی طرف سے بھی مطالبہ تھا کہ سی پی ایس پی کی ٹریننگ کے لئے مسائل ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے سب آفس کا سنگ بنیاد رکھاگیا ہے اور صحت کے شعبے پر دو سالوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے پہلے 154ڈاکٹرز تھے اب 400 تک ڈاکٹرز موجود ہیں آر بی سی سنٹر کا قیام عمل میں لایاگیا ہے کینسرہسپتال ،میڈیکل کالج ،کارڈ یالوجی ہسپتال کے لئے رقم ریلیز ہوچکی ہے بہت جلد ان پر بھی کام ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر کا قیام اور ویکسئین کی سٹوریج کا مسئلہ تھا وہ بھی حل کردیا ہے اور جدید مشینری لائی گئی ہے ان تمام سہولیات سے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا اور جو لوگ میلوں مسافت طے کر کے اسلام آباد جاتے تھے ان کو دو قدم پر صحت کے بہترین سہولیات مہیا ہوںگی انہوںنے کہا کہ صحت کے بجٹ کو بھی بڑھا کر چالیس کروڑ کردیا گیا ہے اور مزید صحت کے شعبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے اور عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔