برون سوبتی نے فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ کے لئے فٹبال کھیلنے کی تربیت لینا شروع کر دی

منگل 12 ستمبر 2017 12:36

برون سوبتی نے فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ کے لئے فٹبال کھیلنے کی تربیت ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار برون سوبتی نے فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ کے لئے فٹبال کھیلنے کی تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق برون سوبتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’تو ہے میرا سنڈے‘‘ کے لئے فٹبال کھیلنے کی تربیت لینا شروع کر دی ہے اس ضمن میں ان کا کہا تھا کہ تربیت کے دوران انہیں بہت مزہ آرہا ہے۔فلم میں شاہانہ گوسوامی،ویشال ملہوترا،مانوی گاگرو اور راسیکا دوگل شامل ہیں ۔فلم6اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :