لیجنڈ اداکارہ شبنم پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

منگل 12 ستمبر 2017 12:38

لیجنڈ اداکارہ شبنم پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء)پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم اب پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کریں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ شبنم نے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کیلئے ہامی بھرلی ہے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار فصیح باری کے نئے ٹی وی ڈرامے میں ایک اہم کردار کیلئے شبنم کا انتخاب کیا گیاہے۔

شبنم اداکارہ نور کی والدہ کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ شبنم بنگلہ دیش سے واپس پاکستان آنیوالی ہیں۔ ان کے آنے کے بعدنئے پاکستانی ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز کیاجائیگا۔اداکارہ شبنم پاکستانی فلموں کی ایک بہترین و مشہور اداکارہ کے طو رپر جانی جاتی ہیں۔ شبنم ستر کی دہائی کی لالی وڈ سینما اسکرین کی معروف ہیروئن رہی ہیں۔ اداکارہ شبنم ایک طویل عرصہ انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد رواں برس منعقد ہونیوالے 'کراچی لٹریچر فیسٹیول'میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں۔ فیسٹیول کے باعث شبنم کافی خبروں میں رہیں۔