سناکشی سنہا کے بالی ووڈ میں سات برس مکمل

منگل 12 ستمبر 2017 12:45

سناکشی سنہا کے بالی ووڈ میں سات برس مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء)بالی وڈ اداکارہ سناکشی سنہا نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں7 برس مکمل کرلئے ہیں۔ ماضی کے مشہور اداکار شتروگن سنہا کی بیٹی اداکارہ سناکشی سنہا نے سلمان خان کیساتھ فلم’’ دبنگ‘‘سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

بعد میں کئی مشہور فلموں دبنگ ٹو، راوڈی راٹھور،سن آف سردار، ہالیڈے ونس آپون،آ ٹائم ان ممبئی اور آکیراجیسی فلموں میں کام کیا ۔انھوں نے گلوکاری میں بھی قسمت آزمائی۔ سوناکشی سنہا اپنی نئی فلم’’ اتفاق‘‘میں سدھارتھ ملہوترا کیساتھ کام کریں گی۔