2رکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 16سے 22 ستمبر تک ناروے میں کھیلی جائے گی

منگل 12 ستمبر 2017 12:58

2رکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) دورکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 16سے 22 ستمبر تک ناروے میں کھیلی جائے گی جس میں دو کھلاڑی ارسلان انجم اور اویس خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کملیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں دو کھلاڑی ارسلان انجم اور اویس خان جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ تربیت دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :