پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں قومی مینز ٹیم کے انتخاب کیلئی اوپن ٹرائلز پرسوں شروع ہوں گے

منگل 12 ستمبر 2017 13:03

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں قومی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں قومی مینز ٹیم کے انتخاب کے لئیدو روزہ اوپن ٹرائلز پرسوں جمعرات کو شروع ہوں گے جو 15ستمبر تک جاری رہیں گے۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ٹرائلز پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میںہوں گے ٹرائلز میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

منتخب شدہ 20کھلاڑیوں کوقومی نیٹ بال کے تر بیتی کیمپ میں مدعوکیا جائے گا جو کہ اکتوبر سے شروع ہو گا اس سلسلے میں تمام الحاق شدہ ممبرز کو بذریعہ ای میل مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے عمدہ کھلاڑیوں کو چنائو کے لئیے بھیجے ۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان نے سیلکشن کمیٹی کی منظوری دے دی ہے جس میں اعجازالحق(چیئرمین)، محمد ریاض (ممبر)، انوار انصاری(ممبر) ، محمد رضوان (ممبر)اور سید توقیر احمد کو (ممبر) نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ سال پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں چاندی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔اس سال ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ ماہ دسمبر میںملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہو گی اور اس میں سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جاپان، چائینز تائپی، پاکستان، انڈیا، سری لنکا، برونائی، مالدیپ، افغانستان اورایران کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :