آئی ٹی ایف کے ریفری ماسیمومورلی کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کااظہار

منگل 12 ستمبر 2017 13:03

آئی ٹی ایف کے ریفری ماسیمومورلی کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ایشین اوشیانا گروپ ٹو فائنل کے لئے آئی ٹی ایف کے ریفری ماسیمومورلی نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ کا دورہ کیا اور پی ٹی ایف کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کے لئے کئے گئے تمام انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 15 سے 17ستمبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :