برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ،

اب پاکستانی ماہرین اور اہل علم وطن کی خدمت کیلئے پاکستان واپس آئیں،ممنون حسین

منگل 12 ستمبر 2017 13:16

برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ،
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان سے برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ہے،اب پاکستانی ماہرین اور اہل علم وطن کی خدمت کے لیے پاکستان واپس آئیں گے،سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا،افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا،2018کی پہلی سہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، پاکستانی اہل علم کی قازقستان میں تعلیمی خدمات قابل فخر ہیں،منگل کو صدرمملکت ممنون حسین نے پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اہل علم کی قازقستان میں تعلیمی خدمات قابل فخر ہیں۔

گزشتہ برسوں میں قومی معیشت اطمینان بخش رفتر سے آگے بڑھی ہے۔سی پیک منصوبے مکمل ہونے کے بعد معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

2018کی پہلی سہ ماہی میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔زرعی شعبے کی کارکردگی شاندار رہی ہے ۔سائنسدان زرعی تحقیق توجہ دیں۔سی پیک کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بات چیت سے حل ہوگا۔

پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے افغان بھائیوں کی مدد کرتا رہے گا۔ پاکستان سے برین ڈرین کا زمانہ ختم ہوگیا ہے۔اب پاکستانی ماہرین اور اہل علم وطن کی خدمت کے لیے پاکستان واپس آئیں گے۔وسط ایشیا کے لیے فضائی آمدورفت کی بحالی پر کام ہورہا ہے۔ تقریب میں قازقستان میں پاکستانی ،کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی کے اسسٹینٹ سیکرٹری ،ڈی جی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے پاکستانی اساتذہ نے تقریب میں شرکت کی۔