نا مورگائیک استاد امانت علی خان کی 43ویں برسی17ستمبر کو منائی جائے گی

منگل 12 ستمبر 2017 13:38

نا مورگائیک استاد امانت علی خان کی 43ویں برسی17ستمبر کو منائی جائے گی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء)نا مور کلاسیکل و غزل گا ئیک اور پٹیالہ گھرانے کے لیجنڈ استاد امانت علی خان کی 43ویںبرسی ااتوار17ستمبر کو منائی جائے گی ۔ استاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور لاہور میں ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حا صل کرنے والے استاد امانت علی خان نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کی انہوں نے ملی نغمے، غزلیںاور کلاسیکل گیت گائے جن میں اے وطن پیارے وطن، انشاء جی اٹھو، ، یہ نہ تھی ہماری قسمت ، ، ہونٹوں پہ کبھی ان کے وغیرہ اب بھی زبان زد عام ہیں ۔استاد امانت علی خان 17ستمبر 1974ء کو 52سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔