شہرت کی ہوس نہیں ہے،عالیہ بھٹ

منگل 12 ستمبر 2017 13:47

شہرت کی ہوس نہیں ہے،عالیہ بھٹ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انہیں شہرت کی ہوس نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شہرت کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ کچھ بھی مستقل نہیں ہوتااور ہر روز چیزیں بدلتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہرت آنی جانی چیز ہے آج میں شہرت کی بلدیوں پر ہوں کل کوئی اور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لئے فلمیں نہیں کر رہیں بلکہ صرف اداکار بننے کی اپنی خواہش کوپورا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کو خریدا نہیں جا سکتا بلکہ یہ صرف محنت و لگن سے کام کرنے اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر ملتی ہے۔